ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں بے روزگاری اپنے عروج پر ڈگری انجینئرقلی کا کام کر نے پر مجبور،مودی حکومت بے فکر:راہل گاندھی

ملک میں بے روزگاری اپنے عروج پر ڈگری انجینئرقلی کا کام کر نے پر مجبور،مودی حکومت بے فکر:راہل گاندھی

Thu, 28 Sep 2023 11:12:35    S.O. News Service

نئی دہلی ، 28/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چہارشنبہ کو کہا کہ ملک میں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا نہیں کیا گیاہے، اسی کا نتیجہ ہے کہ ڈگری ہولڈر انجینئر قلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

مسٹر گاندھی نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم‘ایکس’پر کہاکہ ہندوستان کے محنتی قلی بھائیوں سے دہلی کے آنند وہار اسٹیشن پر ملاقات کی۔ انجینئر کی ڈگری،قلی کا کام، ایسی بے روزگاری کا شکار ہیں۔ ریلوے سے نہ تنخواہ، نہ پنشن، نہ ہیلتھ انشورنس اور نہ ہی سرکاری سہولیات۔ لیکن انہیں امید ہے، وقت بدلے گا اور مجھے پورا یقین ہے۔کانگریس کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے بھی بے روزگاری کے حوالے سے ایکس پر کہا کہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں اور وہ پورٹر کے طور پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے مہینے آنند وہار ٹرمینل پرقلیوں نے مسٹر گاندھی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ مسٹر گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران کچھ لوگوں نے بتایا کہ وہ بیماری کے باوجود کام کرنے پر مجبور ہیں۔ کچھ انجینئرنگ کی ڈگریوں کے ساتھ بھی قلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بے روزگاروں کیلئے راجستھان حکومت کے کام کی تعریف کی اور کہاکہ ایک قلی، جس کا خاندان راجستھان میں ہے، نے بتایا کہ اس کی ماں کو چرنجیو اسکیم کے تحت 60ہزار روپے کا مفت علاج کرایا گیا۔ بات چیت میں راجستھان حکومت کی دیگر اسکیموں کا بھی ذکر کیا گیا۔ لیکن مودی حکومت سے انہیں کوئی سہولت نہیں مل رہی ہے۔ ملک کا بوجھ اٹھانے والوں کو حکومت اور میڈیا دونوں نظر انداز کر رہے ہیں۔


Share: